Advertisement
Advertisement
Advertisement

پب جی گیم پر پابندی وفاقی وزیر آئی ٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

پب جی گیم پر پابندی وفاقی وزیر آئی ٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہنا ہے کہ پب جی گیم  کی بندش کے حوالے سے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئی کردار نہیں ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں امین الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماتحت نہیں ہے۔ اس میں شک نہیں کہ گیم کی بندش سے نوجوان ایک تفریح اور آمدنی کے ذریعے سے محروم ہوئے ہیں، معاملہ عدالت میں ہے، گیم کُھلنے یا بند رہنے سے متعلق عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے، عدالت جو فیصلہ کرے ایک اچھے قانون پسند شہری کی طرح اسے خوش دلی سے تسلیم کریں، نوجوان اور ان کے والدین یہ ضروردیکھیں کسی گیم سے کوئی  منفی رجحانات تو جنم نہیں لے رہے، جو نوجوان اس گیم میں آگے ہیں امید ہے وہ تعلیمی میدان میں بھی آگے ہوں گے، نوجوان صرف کھیل ہی نہیں تعلیم  کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھائیں، اُمید ہے نوجوان اپنی تعلیم اور ٹکڑا صحت مند سرگرمیوں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں گے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کیلئے ہمیشہ سہولت کار رہے گی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وسیع فیلڈ میں نوجوانوں کو اپنی صلاحتیں دکھانے کے بھرپور مواقع ہیں، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر