Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ

Now Reading:

پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ
پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی نے آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امیدوار بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں شرکت کیلئے 24 جولائی تک اپنا لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی نے گریجویشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یونیورسٹی حکام کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان 5 اگست سے شروع ہوگاجو 20 اگست تک جاری رہے گا۔

 شعبہ امتحانات نے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امیدوار 24 جولائی تک ای میل آئی ڈی کے تحت امتحانی لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں، مصدقہ ای میل ایڈریس رکھنے والے امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات 24 جولائی کے بعد امیدوار کا ای میل ایڈریس تبدیل نہیں کرے گا، آن لائن امتحانات کے حوالے سے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو ریلیف پیکج دینے کا اعلان کردیا، طلبا کی میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور لائبریری فیس ختم کردی گئی، آن لائن کلاسز کے دوران طلباسے صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلبا کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر