
کراچی کے ملیر کینٹ کے میں عیدالاضحی کے موقع پر صرف شوکت خانم میموریل اسپتال کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے ملیر کینٹ میں صرف شوکت خانم میموریل اسپتال کو اجازت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شوکت خانم میموریل اسپتال کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت ملیر ڈیفنس ریزیڈینس ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گئی۔
صدر ایم ڈی آر اے کے مطابق ملیر کینٹ میں کسی اور کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صدر ایم آر ڈی اے کا کہناہے کہ قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے صرف شوکت خانم میموریل اسپتال کے تحت کیمپ لگایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News