Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے

Now Reading:

بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے
shah mehmood

شاہ محمو دقریشی کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود رکھتا ہے کہ سچ چھپا سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا عالمی میڈیا کے ایل او سی کے دورے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایل او سی پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے، انڈیا کی طرف سے ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا۔

انھوں نے کہا کہ غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کا ایل او سی دورہ بہت اہم تھا، بھارت کی طرف سے ہمیشہ دہرا معیار سامنے آیا، پاکستان نے عالمی میڈیا کو بلایا اور کہا آکے دیکھیے، کیا بھارت آزاد اور غیرجانبدار صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر لے جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو محدود رکھتا ہے کہ سچ چھپا سکے۔

شاہ محمود قریشی نے بنگلادیش کے تعلقات کے حوالے سے بتا یا کہ  بنگلادیش کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، بنگلادیش کیساتھ ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھا مستقبل چاہتے ہیں، ہم نے بنگلادیش میں نئے سفیر کی تعیناتی بھی کر دی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پڑوسیوں سے تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں، بھارت  ہندتوا  سوچ کی وجہ سے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کر رہا ہے، ایران نے بھی بھارت کو چاہ بہار منصوبے سے باہر نکال دیا، مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث  شائننگ انڈیا  کے امیج کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر