Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلبھوشن کو کیوں رعایت دی جا رہی ہے؟ خواجہ آصف

Now Reading:

کلبھوشن کو کیوں رعایت دی جا رہی ہے؟ خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کےرہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قانون سازی کرکے کلبھوشن کو کیوں رعایت دی رہی ہے؟ حکومت کیوں ایک بھارتی جاسوس کی سہولت کار بنی ہوئی ہے؟
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن پاکستان کا مجرم ہے، اس نے اقبال جرم کیا اسے سزا سنائی گئی، ہم کبھی تجارت کھول رہے ہیں کبھی کلبھوشن پر آرڈیننس نکالتے ہیں،کشمیر مقتل بنا ہوا ہےآج کون مودی کا یار ہے؟پاکستان کی عزت کیوں بیچ رہے ہیں؟

خواجہ آصف  کا کہناتھا کہ نیب بل کا مسودہ ہمیں دیا جائے تاکہ ہم اسے دیکھ لیں پارلیمانی کمیٹی بن رہی ہے تو آج کے تمام بلز کمیٹی کو بھیج دیے جائیں۔

ایوان میں وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ ہم کسی کو سزا نہیں دیتے، سزا صرف اللہ دیتا ہے، سزا دینے کے لیے آپ نے ہی ایک ادارہ بنایا، کونسل آف کمپلینٹ چینلز کی شکایات کا ازالہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے جھنڈے کے حوالے سے معاملے کو آسان نہیں لیا جائے گااس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر