
وزیراعظم عمران خان سے گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صوبہ خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال جبکہ وزیراعظم کو صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں عیدالاضحیٰ کے دوران ایس او پیز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخواہ میں توانائی، ہائر ایجوکیشن، صحت، ترقیاتی منصوبوں اور انضمام شدہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔
خیبر پختونخواہ میں علاقوں کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم
اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں صحت کے اداروں کے معاملات اور انکی ضروریات پر بھی بریفنگ ہوئی وزیراعظم نے کہا تھا صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں صحت کی معیاری سہولیات کے لئے پانچ ارب روپے کی ضروریات پوری کی جائیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ خیبر پختونخواہ میں ترقیاتی منصوبوں اور مسائل کے حل کے لیے کوششوں سے انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے اس پورے عمل میں وہاں کے شہریوں کو ہر طرح سے شریک بنایا جائے جبکہ مچھائی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاملے اور پیڈو منصوبوں پرق صوبائی حکومت سے مل کر معاملات کو حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News