Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائی کورٹ کا 101 سالہ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

Now Reading:

لاہور ہائی کورٹ کا 101 سالہ قیدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے 101 سالہ بزرگ قیدی مہدی خان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

سماعت کے دوران  لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے مہدی خان کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمۂ داخلہ کو جیل مینوئل کے تحت درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

تحریری حکم میں محکمۂ داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فیصلے کی مصدقہ نقول جاری ہونے کے 3 ہفتوں میں درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

تحریری حکم کے مطابق  3 مارچ 2020ء کو اے آئی جی پنجاب جیل خانہ جات عدالت میں پیش ہوئے تھے، جنہوں نے بتایا تھا کہ مہدی خان کی درخواست محکمۂ داخلہ میں زیرِ التوا ہے۔

دوران ِ سماعت بزرگ قیدی نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ان کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

Advertisement

101 سالہ مہدی خان کے وکیل حمزہ حیدر ایڈووکیٹ کے مطابق بزرگ قیدی علیل ہیں جن کی عمر 100 سال سے زائد ہے، مہدی خان کو 2006ء میں گجرات میں قتل کے مقدمے میں سزا سنائی گئی تھی۔

بزرگ قیدی کے وکیل کا مزید کہنا ہے کہ خاندانی دشمنی پر 7 افراد قتل ہوئے تھے، مہدی خان کی اس وقت عمر 86 سال تھی، 2009ء میں ٹرائل کورٹ نے مہدی خان کو بری کیا تھا۔

حمزہ حیدر ایڈووکیٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مخالف فریق نے فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا، مہدی خان کو 2019ء میں لاہور ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر