
کورونا وائرس کے پیش نظر مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی وجہ سے بچوں کو مسجد نبوی اوراس کے صحنوں میں داخل ہونے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اشیاء خرد و نوش اور مشروبات لے کر مسجد میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے مگر صرف پینے کا پانی ہر شخص کے لیے اپنے ساتھ لانے کی اجازت ہے۔
یاد رہے کہ 31 مئی سے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے مسجد نبوی کھولنے کے احکامات جاری کر دیے تھے۔
مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نمازوں کی ادائیگی حرم کے نئے توسیعی حصے اور بیرونی صحن میں ہوگی۔
مسجد نبوی کو نمازیوں کےلئے کھول دیاگیا
نمازیوں کو گھروں سے وضواوراپناجائے نماز بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ ماسک پہننا اورہاتھوں کو سینیٹائز کرناہر نمازی کےلئے لازمی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سعودی حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سمیت تمام مساجد میں باجماعت نمازوں کی ادائیگی اور نمازیوں کے داخلے پر پابندی عائد دی تھی۔
سعودی حکومت نے 31 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ سعودی حکومت نے ملک بھر کی 90 ہزار مساجد میں جراثیم کش اسپرے بھی کروائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News