Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس،عدالت میں نیب کی رپورٹ جھوٹی قرار

Now Reading:

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس،عدالت میں نیب کی رپورٹ جھوٹی قرار
سرکلر ریلوے

سپریم کورٹ نے غیرقانونی الاٹمنٹ  کیس سے متعلق نیب کی رپورٹ جھوٹی قرار دے کے دو ہفتوں میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نیب رمیش کمار کے رپورٹ پیش کرنے پر عدالت نے شدید برہمی کااظہار کیا۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ رپورٹ ہم نے چیئر مین نیب سے مانگی تھی۔ لیکن ایک تفتیشی افسر رپورٹ پیش کر رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ راشد منہاس روڈ پر عمارت کی الاٹمنٹ ہمارےفیصلےکےخلاف ہوئی، نیب بھی ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

Advertisement

بینچ میں شامل جسٹس سجاد علی نے پوچھا کہ ایک قطری کو محکمہ ایویکیو کی زمین کس کھاتے میں دی گئی؟

جس پر جسٹس گلزار احمد نے بھی سوالات اٹھائے کہ کتنے قطریوں کو زمین دی گئی؟ پاکستان کے لیے اس قطری نے کیا خدمات دیں جوزمین الاٹ کی گئی۔

 جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ایسا مت کریں، ملک کس حال پر پہنچ گیا ہے۔

جسٹس گلزار احمد  نے کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بجائے سرسری رپورٹ دے دی۔ ایسی جھوٹی رپورٹ ہمارے  پاس مت پیش کریں۔

عدالت نے نیب رپورٹ مسترد کرتے ہوئے دو ہفتوں میں نئی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر