
وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ، وزیراعظم سے گورنر سندھ کل اہم ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں کراچی کے اہم مسائل ، وفاق کے تحت منصوبوں ، کراچی کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی جبکہ کے الیکٹرک ، بجلی کی لوڈشیڈنگ سمیت شہریوں کو ریلیف دینے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو چالیس اے پر عمل درآمد ، اور مقامی بلدیاتی حکومت کے مسائل پر بھی گفتگو ہوگی جبکہ گورنر سندھ بارش کے بعد کراچی کی صورتحال اور تباہکاریوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔
وزیر اعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، کراچی کے مسائل پر بات
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی تھی جس میں کراچی کے بنیادی مسائل پر بات چیت کی گئی تھی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی کے کراچی میں بجلی کی فراہنی کے لئے کے الیکٹرک کی انتظامیہ سے جلد از جلد ملاقاتیں کی جائے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کی صورتحال اور خصوصا کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا گورنر سندھ نے کورونا کے حوالے سے وزیر اعظم کے وژن اور کامیاب حکمت عملی کو سراہا بھی گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News