
باجوڑ میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختو نخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے فائرنگ سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر کی۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو بھی باجوڑ میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News