
ٹائیگرز فورس میں رجسٹریشن کیلئے ایپ پراسس کا اعلان آج کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹائیگرز فورس کی رجسٹریشن پھر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا، معاون خصوصی عثمان ڈارآج رجسٹریشن کیلئے ایپ پراسس کا اعلان کریں گے۔
موبائل ایپ سے نوجوان رضاکار وزیراعظم ٹائیگرزفورس میں رجسٹرڈہوسکیں گے۔
ٹائیگرزفورس رضاکاروں کو شجر کاری مہم میں ریکارڈ درخت لگانے کیلئے شامل کیا جارہا ہے۔
واضح رہےکہ رجسٹریشن کےطریقہ کارسےمتعلق پریس کانفرنس کچھ دیر بعد ہو گی، عثمان ڈار نوجوانوں کو مہم میں شامل ہونے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News