Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے عیدالاضحیٰ منانے کیلئے ایک پر فضاء مقام کا انتخاب کرلیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے عیدالاضحیٰ منانے کیلئے ایک پر فضاء مقام کا انتخاب کرلیا
عیدالاضحیٰ

وزیر اعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ منانے کیلئے بنی گالہ کی بجائے ایک پر فضاء مقام کا انتخاب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی پہنچ گئے اور وہ عید کی تعطیلات پرفضا مقام نتھیاگلی میں گزاریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عیدالاضحیٰ اپنے خاتون اول اور فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ نتھیا گلی میں منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہاں ہی کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے ہی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا تھا۔

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت عید الاضحیٰ پر 31 جولائی سے 2 اگست (جمعہ، ہفتہ اور اتوار )تک تین چھٹیاں ہوں گی۔

Advertisement

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ عید الفطر پر زیادہ چھٹیوں کی وجہ سے لوگوں نے سفر کیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا اور کورونا کے پھیلاؤ سے لاک ڈاؤن کرنا پڑا جس کی وجہ سے غرباء کو بہت نقصان پہنچا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر