Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، حجاج کرام آج منیٰ پہنچیں گے

Now Reading:

سعودی عرب، حجاج کرام آج منیٰ پہنچیں گے
approval to perform Umrah across the World from 18 October

عازمین حج آج مزدلفہ سے منیٰ پہنچنے کے بعد شیاطین کو کنکریاں ماریں گے۔ انہیں شیاطین کو مارنے کے لیے کنکریوں کی تھیلیاں فراہم کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مزدلفہ میں قیام کے دوران حجاج کرام کو شیاطین کو مارنے کے لیے کنکریاں فراہم کر دی گئیں۔ جمعہ کو فجر کی نماز کے بعد انھیں سعودی حکومت کی مہیا کردہ خصوصی بسوں کے ذریعے گروپوں کی شکل میں جمرات (منیٰ) لے جایا جائے گا جہاں وہ تینوں شیطانوں کو باری باری کنکریاں ماریں گے اور دعائیں کریں گے۔

قربانی کرنے کے بعد عازمین احرام اتار کر عام لباس زیب تن کریں گے۔

حجاج کرام نے خصوصی بسوں کے ذریعے میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچنے کے بعد مغرب و عشا کی نمازیں اکھٹی ادا کیں۔ حجاج کرام نے پوری رات کھلے آسمان تلے گزاری۔

میدانِ عرفات میں حجاج کرام رکنِ اعظم وقوف عرفہ کی تکمیل کے بعد جمعرات کی شام مزدلفہ کی جانب روانہ ہو ئے تھے۔ انھوں نے میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا اور ظہر و عصر کی با جماعت نمازیں اکھٹی ادا کیں۔

Advertisement

حجاج کرام نے نویں ذی الحجہ کا سورج غروب ہونے تک وہیں قیام کیا جس کے بعد خصوصی بسوں کے ذریعے وہ مزدلفہ روانہ ہوئے۔

حجاج کرام کنکریاں مارنے کے بعد جانوروں کی قربانی کریں گے۔ یہ سلسلہ تین دن تک جاری رہے گا۔ حجاج کرام اسی دوران اپنے سر کے بالوں کو منڈوائیں گے اور کعبۃ اللہ کا آخری طواف کریں گے۔ کعبۃ اللہ کے آخری طواف کے ساتھ ہی مناسک حج کی تکمیل ہو جائے گی۔

عرب میڈیا کے مطابق اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے حجاج کرام نے عرفات سے مزدلفہ اور مزدلفہ سے منیٰ کا سفر خصوصی بسوں کے ذریعے طے کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ حجاج کرام مناسک کی ادائیگی ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے سے کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت روس سے تیل نہیں خریدے گا،ٹرمپ کا دعویٰ ،مودی سرکار یقین دہانی سے مکرگئی
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر