 
                                                                              پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاؤنٹر ٹیراررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کے مطابق راجن پور کے علاقے عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 10 سے 15 کلو گرام وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کا ‘کچے کا علاقہ’ تقریبا چالیس کلومیٹر لمبی اور پندرہ کلومیٹر چوڑی پٹی پر مشتمل ہے جو شروع سے ہی ڈاکوؤں کی جنت رہی ہے۔
اس علاقے میں پولیس نے غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کے خلاف درجنوں آپریشن کیے۔ تین سال قبل پولیس نے بکتر بند گاڑیوں سے سکھانی گینگ کا گھیراؤ کیا اور ان کے سارے ٹھکانے تباہ کر دیئے تھے۔
ضلع راجن پور تین صوبوں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر موجود ہے جہاں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی عام ہیں۔
دریائے سندھ یہاں بہت چوڑائی میں ہے اور اس میں کئی چھوٹے چھوٹے جزیرے ہیں جہاں جرائم پیشہ افراد اکثر اپنا ٹھکانہ بنائے رکھتے ہیں۔
ڈاکوؤں کے گروہ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو مزاری کا تعلق بھی اسی علاقے سے تھا اور یہ کئی برس سے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جب کہ پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 