سندھ کے ضلع بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں بااثر شخص نے گونگی بہری لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
تفصیلات کے مطابق بچی کی والدہ زلیخا نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹنڈو غلام علی کے گاؤں سردار لغاری میں بااثر شخص نے میری بیٹی سے زیادتی کی ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نہ تو لڑکی کا میڈیکل کرا رہی ہے اور نہ ہی ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار ہے۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ زلیخا کے مطابق ٹنڈو غلام علی تھانے میں اس واقعے کی اطلاع دی گئی مگر پولیس کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، نہ ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی محمد نواز سرائی نے فون پر بتایا ہے کہ لڑکی سے زیادتی ہوئی ہی نہیں ، معاملہ پلاٹ کے تنازع کا ہے، اس لیے لڑکی کا میڈیکل کرانا ضروری نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
