Advertisement
Advertisement
Advertisement

اطالوی سفیر کی پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

Now Reading:

اطالوی سفیر کی پاکستانیوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد
عیدالاضحی کی مبارکباد

پاکستان میں اطالوی سفیر انڈریاس فیرارسی نے پاکستانیوں کو عید الاالضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی ایک مقدس تہوار ہے جو ہمیں قربانی کے جذبہ کی یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حال ہی میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنھبالنے والے نئے اطالوی سفیر انڈریاس فیرارسی نے عید الاالضحی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اطالوی سفیر انڈریاس فیرارسی نے پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں اطالوی سفیر نے کہا کہ عیدالاضحی ایک مقدس تہوار ہے جو ہمیں قربانی کے جذبہ کی یاد دلاتا ہے یہ عید تمام مسلمانوں کی زندگیوں میں خوشیاں لے کر آئے۔

ترک سفیر کی عید الاالضحی کی مبارکباد

اطالوی سفیر انڈریاس فیرارسی نے کہا کہ اپنی اور اطالوی سفارتخانے کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحی مبارک ہو۔

Advertisement

قبل ازیں پاکستان میں ترک سفیر احسان مصطفی یرداکل نے عید الاالضحی کی مناسبت سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں ترک سفیر نے اردو زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الاالضحی کے اس پر مسرت موقع پر میری طرف سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دلی عید مبارک ہو۔

جرمن سفارت خانے کی جانب سے عید الاالضحی کے لیے قربانی کے جانور کا تحفہ

احسان مصطفی یرداکل کا کہنا تھا کہ اس عید پر بھی سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں اپنا اور اپنے گھر والوں کی خاص  حفاظت کریں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ہم سب مل کر اس وبائی مرض کو شکست دے سکتے ہیں۔

صدر مملکت کا عید الاضحٰی کے حوالے سے پیغام

ترک سفیر نے جزبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان ترکی دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

Advertisement

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الاضحٰی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ عید الاضحی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں  بھیڑ سے اجتناب کیا جائے۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے لئے بھی وہی ایس پیز ہیں جو گزشتہ عید پر تھے بزرگ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ عید کی نماز گھر میں پڑھ لیں جیسا کہ میں بھی گھر پر عید کی نماز ادا کروں گا، عوام عید پر احتیاط کریں تو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور نظم و ضبط سے محفوظ رہیں گے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور عوام کے نظم و ضبط سے  کورونا وباء پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے، مزید احتیاط سے کورونا وباء کو مکمل شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر