Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

Now Reading:

ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا

بھارت میں خاتون نےبیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان پاس کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون بے بی گورو نے اپنے 16 سالہ بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دیا تھا جوکہ انہوں نے پاس کرلیا ہے۔

خاتون نے میٹرک میں 64.40 فیصد نمبرز حاصل کیے جب کہ ان کے ساتھ امتحان دینے والے بیٹے نے 73.20 فیصد نمبرز لیے۔

امتحان میں کامیابی پر خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اپنی اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کرسکیں لیکن ان کے شوہر نے بیٹے کے ساتھ میٹرک کا امتحان دینے پر زور دیا اور حوصلہ افزائی کی۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے شوہر ایک کپڑا بنانے کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں، انہوں نے اور بیٹے نے میٹرک کا امتحان پاس کرنے میں ان کی بہت مددکی۔

Advertisement

خاتون کے شوہر نےبھی ان کے امتحان میں پاس ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اور بیٹے نے ایک ساتھ پڑھائی کی اور اچھے نمبرز حاصل کیےجس پر مجھےفخرہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر