قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے۔
حارث رؤف پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل مانچسٹر پہنچے تھے جہاں ان کا پھر سے کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں حارث رؤف کے پانچ مرتبہ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر انہیں ٹیم کے ساتھ دورہ انگلینڈ پر نہیں بھیجا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
