Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جبکہ پاکستان خطے اور علاقائی سطح پر امن کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر مصطفی سینتوپ کا ٹیفونک رابطہ ہوا ، جس میں علاقائی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششیں مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیلیفو نک رابطے کے دوران اہم امور ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی ہوا جبکہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں پارلیمانوں پر بھاری ذمہ داری آگئی ہے ،کورونا وائرس نے نئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں۔

محمد صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے باعث عالمی سطح پر رابطہ کاری اور معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امن ، ترقی، اقتصادی خوشحالی ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہےجبکہ خطے میں ترقی اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں،تنازعات کا ڈائلاگ اور پرامن حل ترقی کے عمل کو آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چیئرمین سینیٹ سے گورنر پنجاب کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

محمد صادق سنجرانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر مثالی تعاون ایک دوسرے پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے ،ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے نقطہ نظر کو سراہا ہے اور ساتھ دیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ترکی تعلقات ، بین الپارلیمانی تعلقات، عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر