
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی مشاورتی کانفرنس میں شریک ہونے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کشمیر کے حوالے سے ہونیوالی قومی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کیلئےقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو فون کیا اور انہیں کانفرنس میں شرکت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
جے یو آئی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت نے کشمیر کا سودا کیا ہے، اب مگر مچھ کے آنسو بہانے کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، کانفرنس میں شرکت سے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News