منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے 5 سال کی محنت کے بعد اپنا نیا البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘ ریلیز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایان علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ پا نچ سال قبل جس میوزک البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے آج ریلیز کردیا گیا ہے۔
Friends there u go presenting u my very first album “Nothing Like Everything” that I started 5 years ago is finally released. Official Animated Videos & Official Music videos & & & much more will be out soon guys!!!
Stay Tuned!!!
Youtube: https://t.co/xGM88XACdx pic.twitter.com/izSdw8EYnj— Ayyan (@AYYANWORLD) August 3, 2020
ما ڈل و گلوکارہ ایان علی نے اپنے میوزیکل البم کا لنک شیئر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ البم کا آفیشل اینیمیٹڈ اور میوزک ویڈیوز کے علاوہ مزید بہت کچھ جلد اپ لوڈ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015ء کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی سمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔
https://twitter.com/AYYANWORLD/status/1281665112416362496?s=20
منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی ایان نے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوبز میں واپسی کے حوالے سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ میں ایک کے بعد ایک 7 گانے ریلیز کر رہی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
