
شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان جنگجو ’تُرگت‘ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جاشکن نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی لڑکیوں نے شادی کی پیشکش کی۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی پاکستانی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان کے ہمراہ شاہد آفریدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ترگت( جنگیز جاشکن) کا انٹرویو لیا۔
تُرگت کا کردار ادا کرنے والے جنگیز نے بتایا کہ انہیں پاکستان سے شادی کے بہت سارے پرپوزل ملے لیکن وہ ہر کسی سے شادی نہیں کرسکتے۔
دورانِ انٹرویو ترگت ( جنگیز جاشکن) نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی قومی زبان میں ڈب ہوکر جب ’ارطغرل غازی‘ نشر ہونا شروع ہوا تو انہیں اپنی مقبولیت کا اندازہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام سے ہوا۔
میزبان نے ترگت سے سوال کیا آپ پاکستان کی کسی مشہور ڈش سے واقف ہیں؟
جس پر انہوں نے کہا کہ وہ بریانی کے متعلق جانتے ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ کراچی کی بریانی یا لاہور کی بریانی اچھی ہے، لیکن جب میں پاکستان آؤں گا تو دونوں شہروں کی بریانی کھاؤں گا پھر بتاؤں گا کہ کون سی اچھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News