
سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تمام کاروباری مراکزسمیت ریسٹورنٹس ، سینما 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسزبڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں اور جو شعبے کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پرغور کرسکتے ہیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس،کیفے،سینما،بزنس سینٹرز کھولے جائیں گےجبکہ ایکسپو سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور جم بھی 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے تاہم ایمیوزمنٹ پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اس حوالے سے ضابطہ کار (ایس او پیز) جاری کرے گی،ایڈیشنل ہوم سیکرٹری اس پرکام کر رہے ہیں۔
تعلیمی اداروں کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حالات بہترہوئے تو اسکول بھی 15 ستمبرکوکھول دے جائیں گے تاہم اگر کورونا کیسزبڑھ گئے توفیصلوں پرنظرثانی کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 2 ہزار262 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News