پاکستانی گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تنقید کے بعد ردعمل دیتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق بلال سعید نے اپنے نئے گانے ’قبول‘ کی ویڈیو کیلئے مسجد وزیر خان میں فلمائے گئے رقص کے مناظر پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اسے گانے کی ویڈیو میں شامل نہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب ، نسل ، ذات ، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔ pic.twitter.com/3IcJZUjITD
Advertisement— Bilal Saeed (@Bilalsaeedmusic) August 9, 2020
ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے گلوکار بلا ل سعید نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں جو کچھ ہوا ہے اس سے آپ کے جذبات کو گہری چوٹ پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت مسلمان ، مہذب انسان اور فنکار کی حیثیت سے ، کبھی بھی اسلام یا کسی دوسرے مذہب، نسل، ذات، رنگ یا مسلک کی توہین اور رسوائی نہیں کریں گے۔
https://www.instagram.com/p/CDoSOoUpHlo/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
گلوکار نے صبا قمر اور ٹیم کی جانب سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے انجانے میں کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو ہم دل سے آپ سے معافی مانگتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید پر مسجد وزیر خان میں ویڈیو شوٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد سیکرٹری اوقاف نے نجی پروڈکشن ہاوس کے خلاف تحقیقات کی ہدایت کر دیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
