
یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پرمنانے کی تیاریاں عروج پر ہیں ، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کااجلاس جاری ہے ، جس مین عامر کیانی،بابراعوان،افتخاردرانی،علی امین گنڈاپور،سینئرقیادت شریک ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 14اگست پر اسلام آباد میں کشمیریوں کیلئے ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں کیا جا رہا ہے، ریلی میں پاکستان کے ساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔
پی ٹی آئی قائدین کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چودہ اگست کوریلی صدرراولپنڈی سے اسلام آباد کے ڈی چوک تک نکالی جائےگی، ریلی میں وفاقی وزرا سمیت اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائےامورکشمیرعلی امین گنڈا پور ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ ریلی میں پاکستان کےساتھ ساتھ کشمیری پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News