Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم آزادی پرمزارقائداورمزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب

Now Reading:

یوم آزادی پرمزارقائداورمزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب
change of guards ceremony

کراچی میں بابائے قوم کے مزاراورلاہورمیں شاعر مشرق اورمفکر پاکستان علامہ اقبال کےمزار پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مزارقائد پراعزازی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب معقد ہوئی جس میں پاک نیوی کے چاق وچوبندکیڈٹس کےدستے نےسیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔

پاک نیوی کے چاق وچوبندکیڈٹس کادستہ 48 کیڈٹس پرمشتمل ہے،اعزازی گارڈز کی جانب سےبابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو سلامی دی گئی۔

اس موقع پر نیول اکیڈمی کموڈورکے کمانڈنٹ عرفان تاج نے پریڈ کامعائنہ کیااور مزار قائد پرفاتحہ خوانی اورپھولوں کی چادرچڑھائی گئی۔  کمانڈنٹ عرفان تاج کی جانب سے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے گئے۔

دوسری جانب لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنرپنجاب کی جانب سےمفکر پاکستان علامہ اقبال کےمزارپرحاضری دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزداراورگورنرچوہدری سرورنےمزار پر پھولوں کی چدار چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

Advertisement

مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجرجنرل محمدیوسف نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

مزار اقبال پراعزازی گارڈز کےفرائض پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نےانجام دیے۔ اس موقع پرمفکر پاکستان اور شاعر مشرق کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مزاراقبال پرسیاسی، سماجی رہنماوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نےشرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر