پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 6125 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 285757 ہے۔
تفصیلات کےمطابق آج گلگت بلتستان میں کورونا سے 1، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا سے 4،4 جبکہ سندھ میں کورونا سے ایک ہی دن میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 6125 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 2290 ، بلوچستان میں 138 ، خیبرپختونخوا میں 1235 ، آزاد کشمیر میں 59 ،اسلام آباد میں 171 ، گلگت بلتستان میں 58 ، پنجاب میں 2174 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 8 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2290 ہوگئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے آج مزید 12 افراد جان کی بازی ہار گئے
واضح رہے کہ آج ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 695 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 429 ، پنجاب میں 109 ، آزاد کشمیر 7 ، گلگت بلتستان میں 11 ، بلوچستان میں 35 جبکہ خیبرپختونخوا میں 104 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 285757 تک پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News