Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

Now Reading:

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
سعودی اعلٰی سطحی وفد

سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

پاکستان کی معیشت کے لیے بڑی خبر، ایس آئی ایف سی کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا۔ 

اسلام آباد میں خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچنے والے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد میں اہم کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ سعودی عرب کے اعلٰی سطحی وفد میں 30 سے زائد کمپنیوں کے 50 سرمایہ کار شامل ہیں۔

وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ بچوں نے معززمہمانوں کوگلدستے پیش کیے۔ سعودی سفیرنواف سعیدالمالکی بھی سفارتخانہ کے حکام کے ہمراہ موجود تھے۔ وفدکی قیادت سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ سعودی وفدولی عہدمحمدبن سلمان کی خصوصی ہدایت پرپاکستان پہنچاہے۔

سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی پاکستان آمد پر بول نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن، معاشی ماہرین نے سعودی سرمایہ کاری کو نیا سنگ میل قرار دے دیا۔

پاکستان میں 10 ارب سے 15 ارب ڈالرزسرمایہ کاری کی راہ ہموارہونے کے امکانات ہیں۔ وفد کل صبح پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہوگا۔ پاک سعودی سرمایہ کاری کا ابتدائی سیشن کل صبح 8 بجےشروع ہوگا۔ پاکستانی حکام سعودی وفد کوسرمایہ کاری شعبوں پربریفنگ دیں گے۔

ماہرمعاشیات نعمان عبدالمجید کی بول نیوز سے گفتگو

سعودی نائب وزیرسرمایہ کاری بھی ابتدائی سیشن سےخطاب کریں گے۔ پاکستانی وزیرتجارت بھی ابتدائی سیشن سےخطاب کریں گے۔ پاکستان سعودی عرب کے درمیان کئی بزنس ٹوبزنس ملاقاتیں بھی کل شیڈول ہیں۔ وفد کا تعلق ٹیکنالوجی، توانائی، ہوابازی، تعمیرات، مائننگ کے شعبوں سے ہے۔

Advertisement

مستقبل کے اہداف کیا ہیں؟ احتشام الحق کی اہم گفتگو

آئی ٹی، توانائی، خوراک، کیمیکل، گوشت، کان کنی میں سرمایہ کاری پربات ہوگی۔ زراعت، صنعت وتجارت ودیگرمشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری پربات ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں ومفاہمتی یادداشتوں پردستخط متوقع ہے۔ ونڈ، سولرتوانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ایس آئی ایف سی کا فوکس سب سے زیادہ کن سیکٹرز پر ہے؟

سعودی وفد کے ساتھ ریکوڈک منصوبے پربھی بات چیت کی جائےگی۔ سعودی عرب کی پاکستان میں10ارب ڈالرزسے زائدکی سرمایہ کاری متوقع۔ سعودی سرمایہ کاروں کااعلیٰ سطح کاوفد7مئی کوواپس روانہ ہوگا۔ وزیراعظم نے وفد کے دورہ پاکستان کےانتظامات کے لئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔ اسٹیئرنگ کمیٹی میں مختلف وزارتوں کی نمائندگی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فی صد رہنے کا امکان
وزیراعلیٰ پنجاب نے این ایس آئی ٹی سٹی منصوبے کا افتتاح کر دیا
 بلوچستان: 100 ڈیم منصوبے میں بڑے پیمانے پر بےقاعدگیاں
کے ٹی سی نے ’پاکستان سگریٹ مارکیٹ اسسمنٹ 2024‘ رپورٹ جھوٹ اور من گھڑت قرار دے دی
جس نے پاکستان کو تباہ وبرباد کیا اس کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف
صدر مملکت کی شہید میجر بابر خان کے گھر آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر