Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر ارطغرل کا دلچسپ جواب

Now Reading:

پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر ارطغرل کا دلچسپ جواب

پاکستان میں ترک ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو مقبولیت کے ساتھ ڈرامے کے اداکاروں کو بھی بے حد شہرت ملی ہے اور ڈرامے کے دونوں مرکزی کرداروں ارطغرل غازی اور حلیمہ سلطان کو تو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس عالمی شہرت یا فتہ اسلامی تاریخ پر مبنی ترک ڈرامے  کے ہیرو انجن التان  (ارطغرل غازی) نے پاکستانی الیکشن میں حصہ لینے کے سوال پر انتہائی دلچسپ اور خوبصورت جواب دے کر مداحوں کے دل جیت لئے۔

ارطغرل غازی

گزشتہ دنوں پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر ارطغرل کا انٹرویو نشر کیا گیا ، جس میں میزبان نے ان سے نہایت دلچسپ سوال پوچھا کہ ارطغرل کے کردار کو پاکستان میں بہت زیادہ پسند کیاجاتا ہے لہذا اگر آپ بطور ارطغرل پاکستانی الیکشن میں حصہ لیں تو زبردست کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟

https://www.instagram.com/p/CDx2mnzhf0T/?utm_source=ig_embed

Advertisement

اس سوال پر پہلے تو انجن التان (ارطغرل غازی )  ہنس پڑے اور پھر انہوں نے کہا اتنی پسندیدگی کا شکریہ ، یہ آپ لوگوں کی ذرہ نوازی ہے، میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں۔

مجھے پاکستان سے بہت محبت ملی ہے، اتنی محبت ملنے اور چاہے جانے پر یقیناً بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بھائی اور دوست ملک ہے، ہم نے اپنا بچپن پاکستان کے ساتھ اپنی محبت کے جذبات کے اظہار میں گزارا ہے۔

ارطغرل نے بتا یا کہ میں ایک فلم میں کام کرچکا ہوں اس فلم میں حصہ لینے کے لیے پاکستان سے پائلٹ آئے تھے اور ہم نے بہت اچھے طریقے سے گھل مل کر کام کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے ساتھ ہم ترکوں کی محبت اور ایک برادر ملک ہونے کی وجہ سے تھا۔

Advertisement

 انھوں نے مزید کہا کہ میں ویسے بھی پاکستان کا بڑا مداح ہوں لیکن میں آپ کو بتادوں کہ سیاست، سیاستدانوں کا کام ہے اور میں ایک اداکار ہوں اور میرا کام اداکاری کرنا ہے لہذا یہ ہو نہیں سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر