
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہےکہ کراچی اور اندرون سند ھ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کیے جائیں گے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں کمشنر کراچی،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی پی اسپیشل برانچ، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور ٹریفک)،پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران بالخصوص کراچی اور اندرون سندھ میں 14اگست کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
مزید براں اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کی لہر، ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیےجامعہ حکمتِ عملی مرتب کی گئی۔
اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کراچی اور اندرون سند ھ میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقداما ت کیے جائیں گے۔
اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن ا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرزاہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News