ایرانی سفیر کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد
پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کی جانب سے...
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 74 ویں یوم آزادی پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج 74ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن پر چلنے کا عہد یاد دلاتا ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج قوم کے ان عظیم بیٹوں کو سلام کرنے کا دن ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کے بیٹوں نے اس دھرتی اور اس کے نظریہ کے دفاع کے لیے قربانیاں دیں ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ 70 سالوں میں ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا رہا ہے جس میں ہم نے اندرونی اور بیرونی محاذوں پر جنگ لڑی ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم نے ہمسایہ ملک کی دشمنی، دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور قدرتی آفات، وبائی امراض کا بھی ہماری قوم نے ہمیشہ استقامت سے مقابلہ کیا ہے۔
وزیرعظم نے کہا ہے کہ ہم آج عہد کرتے ہیں ہم ثابت قدم رہیں گے کہ ہم “اتحاد ، ایمان اورتنظیم” کی مشعل راہ سے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان کے 74ویں یوم آزادی پر اپنے ہم وطنوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس، یہ یوم آزادی غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جا رہا ہے جب ساری دنیا کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے منفی اثرات زندگی کے تمام شعبوں بشمول معیشت، صحت اور تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وباءکی وجہ سے بہت سے مسائل درپیش ہوئے مگر ہم نے دیکھا کہ ہماری پُر عزم قوم نے سمارٹ لاک ڈٓاؤن کی شاندار حکمت عملی سے ان پر قابو پا لیا ہے لیکن پھر بھی ہمیں حفاظتی تدابیر پر لازمی طور پر عمل درآمد جاری رکھنا ہوگا۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دن پر میں اپنے ڈاکٹروں، نرسوں اور شعبہ طب سے وابستہ دیگر افراد کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اس مبارک موقع پر اپنے ہم وطنوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے قدرتی آفات کے دوران انتہائی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کی۔
مزید برآں صڈر صاحب کی جانب سے میڈیا، علمائے کرام، این ڈی ایم اے ، این سی او سی، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہتا ہوں جنہوں نے اس سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کرنے اور کووڈ19- سے متعلق ایس او پیز کے نفاذ میں اپنا کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس موقع پر میں قوم کو مبارکبار دیتے ہوئے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملک کی تعمیرو ترقی کے لیے ثابت قدم ہو کر کام کریں۔ قوم کو درپیش معاشرتی ، معاشی اور سلامتی کے مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں آج یوم ِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے، جنہیں بھارتی سیکورٹی فورسز بے تحاشا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت تین دہائیوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور 5 اگست 2019 ءکے لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے بعدجعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News