
عالمی شہرت یا فتہ تُرک سیریز ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے 73 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں موجود تمام مداحوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل بلال خان پاشا نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر انگین آلتان (ارطغرل غازی ) کو استنبول میں موجود پاکستانی قونصلیٹ میں مدعو کیا۔
ترک اداکار نے نا صرف استنبول میں واقع پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کیا بلکہ انہوں نے پاکستانی عوام کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے جشن آزادی کی مبارکباد دی۔
https://t.co/4WTxbKxg6Y pic.twitter.com/5A2qPMlPP1
Advertisement— Bilal Khan Pasha (@BilalKhanPasha) August 13, 2020
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کی قومی زبان اردو میں جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام اہلِ پاکستان کو جشن آزادی مبارک۔
Exclusive to Emerging Pakistan:@Emergingpk @BilalKhanPasha
‘Ertugrul’ Engin Altan Düzyatan visited the Pakistan Consulate Istanbul to convey his greetings to the People of Pakistan on its 74th Independence Day through CG Bilal Khan Pasha. pic.twitter.com/2eKW5ifEgP— Zahir Rahimtoola (@zahirrahimtoola) August 13, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News