Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشنِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل پاکستان کے نام

Now Reading:

جشنِ آزادی پر گوگل کا ڈوڈل پاکستان کے نام
ڈوڈل

سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے 73 ویں یومِ آزادی   کے  موقع  پر اپنا ڈوڈل  پاکستان کے رنگوں میں رنگ دیا۔

گوگل نے اس بار اپنے ڈوڈل میں بلوچستان میں واقع ’خوجک سرنگ‘ کو ڈیزائن کیا ہے جس میں نیچے سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور میل میں شیئر کیا جاسکتا ہے جس کا آپشن دائیں جانب موجود ہے۔

3900 میٹر (3.9 کلومیٹر) طویل یہ سرنگ درّہٴ خوجک کے مقام پر واقع ہے جو سطح سمندر سے 2290 میٹر بلند ہے۔ اسے برصغیر پر قابض برطانوی حکومت نے 1888 سے 1891 کے درمیان تعمیر کیا تھا تاکہ روس کو افغانستان کے راستے برصغیر میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

کوئٹہ اور چمن کے درمیان ریل کی یہ پٹڑی موجود ہے جو ہمیں انیسویں صدی میں انجینئرنگ کے ایک عظیم کارنامے کی یاد دلاتی ہے کیونکہ خوجک سرنگ 1935 کے بھیانک زلزلے میں بھی صحیح سالم رہی اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ سال گوگل نے پاکستان کے 72 ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے اپنے ڈوڈل میں تاریخی مقام خیبر پاس کو دکھایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر