Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطین کا امارات سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

Now Reading:

فلسطین کا امارات سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ
یو اے ای اسرائیل معاہدہ

فلسطین نے متحدہ عرب امارات سے  اپنا سفیرواپس بلانےکا فیصلہ کیا ہے ۔

فلسطین نے متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے بعد امارات سے اپنا سفیر احتجاجاً واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پر اپنے ردعمل میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الاقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطینی کاز کو دھوکا دیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے رام اللہ سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات حقیر معاہدے سے فوری

Palestinians recall

Advertisement

پیچھے ہٹے۔

اتھارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات کو حق نہیں پہنچتا کہ فلسطینی عوام کی طرف سے بات کرے، کسی کو فلسطینیوں کے امور میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

فلسطینی اتھارٹی نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا کریو اے ای اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کو مسترد کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اتھارٹی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امارات کا اقدام عرب امن آغاز اور عرب سربراہ اجلاسوں کی قراردادوں کی تباہی ہے، عرب ممالک امریکی دباؤ میں نہ آئیں۔

دوسری جانب امارات، اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی پر فلسطینی رہنما حنان اشراوی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دعا ہے آپ کو اپنا ملک چوری ہونے کی اذیت نہ سہنا پڑے، دعا ہےکہ آپ کو زیر قبضہ حراست میں جینے کا دکھ نہ برداشت کرنا پڑے۔

ترکی  نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Advertisement

ترک وزارت خارجہ  کا کہنا ہے کہ یواے ای اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ فلسطینی عوام کی خواہش کے خلاف ہے۔

دوسری جانب ایران نے بھی اسرائیل اوریواے ای کے درمیان امن معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ فلسطینیوں کو دھوکا دینے کے مترادف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر