Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے خاکے میں پاکستانی کرکٹرزکو شامل نہ کرنے پر معذرت

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے خاکے میں پاکستانی کرکٹرزکو شامل نہ کرنے پر معذرت
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنگا رنگ خاکے میں پاکستان کے کرکٹرزکو شامل نہ کرنے پر خاکہ بنانے والے ڈیوڈ ویب نے معذرت کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے رنگا رنگ خاکے میں پاکستان کے کرکٹرزکو شامل نہ کرنے پر خاکہ بنانے والے ڈیوڈ ویب نے معذرت کرلی اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ خاکے میں ترمیم کریں گے۔

ڈیوڈ ویب کا خاکہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر شیئر کیاتھا جس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اس رنگا رنگ خاکے میں دنیا کے تمام سرکردہ کرکٹرز دکھائی دے رہے ہیں ، اگر نہیں ہے تو کوئی پاکستان کرکٹر شامل نہیں   ہے۔

خاکہ بنانے والے ڈیوڈ ویب نے ٹی ٹوئنٹی عالمی نمبر ایک کھلاڑی بابر اعظم کو بھی نظر انداز کر دیا اور  بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو سب سے زیادہ نمایاں کرکے دکھایا گیا ہے۔

غیر معروف آرٹسٹ ڈیوڈ ویب کے اس خاکے کو کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا صفحے پر شیئر کر دیا  اور لکھا کہ ڈیوڈ ویب کے اس خاکے میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت سے ممالک کے بہت سے رنگ دکھائی دے رہے ہیں۔

Advertisement

ڈیوڈ ویب نے معذرت کی اور کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ تھے، حقیقی طور پر مجھ سے اس وقت نظر انداز ہوا جب میں کچھ کر رہا تھا اور مجھے نہیں محسوس ہو رہا تھا کہ میں کیا کر چکا ہوں اور کیا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ میں نے یہ ارادی طور پر نہیں کیا، میں اس میں ترمیم کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر