 
                                                                              سابق صدر آصف علی زرداری توشہ خانہ ریفرنس کیس میں آج احتساب عدالت راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
آصف ذرداری کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، پولیس نے پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر، اراکین قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار اور فوزیہ سومرو کو نیب آفس جانے سے روک دیا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد، نرگس فیض ملک، شاہین ڈار، ہدایت اللہ خان نیب عدالت کے باہر موجود ہیں ۔
خیال رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے آصف زرداری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی کیلئے اعلیٰ حکام کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 