Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کا مسئلہ، وزیر اعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر کا اہم اجلاس

Now Reading:

بجلی کا مسئلہ، وزیر اعظم کی زیر صدارت پاور سیکٹر کا اہم اجلاس
پاور سیکٹر

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاور سیکٹر میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نے آئی پی پیز معاہدوں کے بعد عمر ایوب کو اہم ہدایت کی۔

اجلاس میں بجلی کے شعبے سے متعلق امور ، اصلاح اور تنظیم نو کے مجوزہ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سرکلر ڈیٹ کے معاملے اور آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت سمیت دیگر متعلقہ امور زیربحث آئے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے آئی پی پیز معاہدوں میں باہمی اتفاق رائے سے ہونے والی تبدیلیوں میں پیشرفت کو سراہا اور پہلے سے منظور شدہ تنظیم نو روڈ میپ پر جلد عمل درآمد کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ  صارفین پر موجودہ بوجھ کو کم کرنے کے لئے فوری طور پر بحالی اور اصلاحی عمل ضروری ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، وزیر اعظم

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بجلی کا شعبہ ملک کی معاشی نمو کو متاثر کررہا تھا، معاہدوں میں نظرثانی سے سرکلر ڈیبٹ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کو خصوصی ہدایت کہ عوام کو آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے بعد صارفین کو ممکنہ فوائد کے بارے میں آگاہ کریں۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر ، وزیر بجلی عمر ایوب ، ایس اے پی ایم  شہزاد قاسم ، ایس اے پی ایم ندیم بابر اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ، موسم خوشگوار
سینیٹ اجلاس کل شام 4 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری
وزیراعظم کا سرکاری دورۂ ملائیشیا، دوطرفہ تعاون کے نئے باب کھلنے کی توقع
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر