Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر ، قابض بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری
مقبوضہ

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی  فوج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی  فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

مقبوضہ کشمیر, مزید 3 کشمیری نوجوان بھارتی فوج کی فائرنگ سےشہید

کشمیر میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا، شہید ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر قابض بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج کی جارحیت میں 54 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا جبکہ رواں ماہ بھی بھارتی فوج کے جبر اور مختلف واقعات میں10  سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر