Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمن کا نوازشریف کو نیب پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ

Now Reading:

مولانا فضل الرحمن کا نوازشریف کو نیب پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ
نیب

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو نیب پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ دونوں رہنمائوں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

 میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے حکومت کے خلاف موقف کی نفی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری بیماری اور دور ہونے کی وجہ سے کمیونیکیشن نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے۔

نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ رہبر کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے جبکہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ موقف طے کیاجائے۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔

مولانا فضل الرحمن کا نوازشریف کو نیب پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ

اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ کومیں اپنے بہت قریب سمجھتا ہوں، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو  مختلف مقدمات اور نیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی پیشی پر کوئی بھی پارٹی رہنما نیب پیش نہ ہوں جبکہ پیشی سے انکار کیا جائے اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر