مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف کو نیب پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں سابق وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی جبکہ دونوں رہنمائوں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا۔
میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے حکومت کے خلاف موقف کی نفی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میری بیماری اور دور ہونے کی وجہ سے کمیونیکیشن نہ ہونے سے مسائل پیدا ہورہے۔
نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ رہبر کمیٹی کا جلد اجلاس بلایا جائے جبکہ رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اور متفقہ موقف طے کیاجائے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا نوازشریف کو نیب پیشیاں نا بھگتنے کا مشورہ
اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ کومیں اپنے بہت قریب سمجھتا ہوں، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو مختلف مقدمات اور نیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ کسی بھی پیشی پر کوئی بھی پارٹی رہنما نیب پیش نہ ہوں جبکہ پیشی سے انکار کیا جائے اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News