وزیرِاعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار آج راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیاحتی مقامات کی سیروتفریح کے لیے ڈبل ڈیکر بس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل ڈیکر بسیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے تحفہ ہیں۔
اس سے قبل اسلام آباد اور راول پنڈی کے لیے نئی ٹورسٹ ڈبل ڈیکر بس سروس کی ٹیسٹ ڈرائیو کی گئی۔
ٹیسٹ ڈرائیو میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈی سی راولپنڈی انوار الحق ٹیسٹ شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر مشیرِ وزیرِ اعلیٰ پنجاب آصف محمود بھی ڈبل ڈیکر بس میں موجود تھے۔
ڈبل ڈیکر بس میں سوار شرکاء نے جڑواں شہروں کے تفریحی مقامات دیکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
