Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیرپرسیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب

Now Reading:

مسئلہ کشمیرپرسیکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس آج طلب
united nation security council

مسئلہ کشمیرکےحوالےسےاقوام متحدہ کی  سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیاگیا۔ سلامتی کونسل کا اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجےجبکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجےمنعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کااجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیاجارہاہے۔ جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی پاکستانی موقف پیش کریں گی ۔

مسئلہ کشمیر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس 50 سال بعد بلایا گیا ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ اجلاس میں سلامتی کونسل اپنی ہی پانچ دہائیوں قبل کی قرارداد پر غور کرے گی۔

سلامتی کونسل کے سامنے کشمیر کے ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کی حالیہ صورتحال کاذکرکیاجائےگا اور بھارت کی جانب سے کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرتوجہ دلائی جائے گی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔ خط میں درخواست کی گئی تھی کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

Advertisement

سلامتی کونسل کااجلاس امریکی شہر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بند کمرے میں بلایا گیاہے۔

بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی نازک صورتحال دیکھتے ہوئےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی صدر کو خط لکھا تھا جس میں ان سے کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانےکامطالبہ کیا گیا تھا۔

دفترخارجہ کےکہا کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے غیرقانونی اقدام پر بات کی جائے گی جو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا خط سلامتی کونسل کی صدرکو پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ  بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کردیاگیا جس کےتحت کشمیریوں کے بنیادی حقوق بھی سلب کرلیےگئے۔ وادی میں بھارتی سرکار کی جانب سے کرفیو نافذ کردیاگیا اور حریت رہنماوں کو جیل میں قید کردیاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر