Advertisement
Advertisement
Advertisement

جب حکومت سنبھالی تو تمام ادارے بحران سے دوچار تھے، وزیراعظم

Now Reading:

جب حکومت سنبھالی تو تمام ادارے بحران سے دوچار تھے، وزیراعظم
حکومت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو ایک سمت میں توجہ دینا ناممکن تھا کیونکہ تمام ادارے بحران سے دوچار تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے نزدیک تین بڑے چیلنجز ہیں جس میں پہلا 10 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا جس کا براہ راست معیشت پر منفی اثر تھا جبکہ معیشت کے بعد پاکستان میں بڑا چیلنج توانائی کا ہے جس کی ایک بڑی وجہ سابق حکومت نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ کو قانون کے داہرے کار میں لانے کے لیے اقدامات اٹھائے تو انہوں نے حکومت گرانے کی کوشش کی جبکہ اگر قرضوں کی قسطیں نہ دینی پڑے تو اپنے اخراجات کو کنٹرول کرکے ملک کو بہتر انداز میں چلا سکتے ہیں قرضوں کی قسطوں کے لیے مزید قرضے لینے پڑتے ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں اشرافیہ طبقہ کے پاس تمام مراحات ہیں جبکہ وہ ٹیکس بھی ادا نہیں کرتے، چھوٹی انڈسٹری متعدد چیلنجز سے دوچار ہیں جو دراصل ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں جبکہ بڑے صنعت کار اپنے اثرو رسوخ سے فائدہ اٹھا لیتے ہیں۔

اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئےاقدامات کئے جائے، وزیراعظم

Advertisement

عمران خان نے ملک میں توانائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے مہنگے معاہدے کیے جس کی وجہ سے اب ملک میں بجلی مہنگی تیار ہورہی ہے جبکہ عوام کو ‘سستی’ بیچ رہے ہیں یعنی ریٹ میں خسارہ ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اگر بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو گردشی قرضے بڑھ جاتے ہیں، بجلی مہنگی ہونے کا مطلب ہے کہ مقامی صنعت پر مزید دباؤ جو بھارت اور بنگلہ دیش کا صنعتی شعبہ میں مقابلہ ہی نہیں کرسکے گی اور اگر صنعت کو سبسڈی دیتے ہیں تو خسارہ بڑھ جاتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر