Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا امارات کا دورہ

Now Reading:

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا امارات کا دورہ
دورہ

اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سربراہ نے دورۂ متحدہ عرب امارات میں امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی ‘موساد’ کے سربراہ یوسی کوہن نے سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے نے ‘ڈبلیو ای ایم’ کا حوالہ دے کر کہا کہ یوسی کوہن نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کے ساتھ ‘سلامتی امور کے شعبوں میں تعاون بڑھانے’ اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔

گزشتہ  ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے معاہدے کے بعد اسرائیل کے کسی سرکاری عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں اسرائیل مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کو مؤخر کرنے پر راضی ہوا ہے، تاہم اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ اب بھی موجود ہے۔

Advertisement

یو اے ای اور اسرائیل کے معاہدے پر خلیج تعاون ممالک (جی سی سی) میں سے بحرین اور عمان نے اس کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ سعودی عرب، کویت اور قطر نے ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر