
وزیر خارجہ نے دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام جا ری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین کیلئے روانگی سے قبل ویڈیو پیغام ریکارڈ کر وایا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ آج میں ایک اہم دورہ پر چین روانہ ہو رہا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دورہ کے حوالے سے کل میری وزیر اعظم عمران خان صاحب سے تفصیلی بات چیت ہوئی ، میرا وفد پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی سوچ کی عکاسی کرے گا۔
وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ چینی وزیر خارجہ کے ساتھ میری ملاقات دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News