Advertisement
Advertisement
Advertisement

بطور کپتان بہت سے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، اظہر علی

Now Reading:

بطور کپتان بہت سے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے، اظہر علی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ بطور کپتان بہت سے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ  خوش قسمت ہوں کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کا موقع ملا،بطور کپتان بہت سے چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ  تمام کھلاڑی بہترین فارم میں موجود ہیں ،مثبت سوچ کے ساتھ اگلے میچ پر فوکس کررہے ہیں۔ ہمارے پاس نوجوان اور بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میچ کے دوران بارش ہونا کافی مایوس کن ہوتا ہے تاہم  موسم کے لحاظ سے تیسرے ٹیسٹ میں بارش کے امکانات کم ہیں۔

فاسٹ بالرز سے متعلق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ  کھیلنے سے ہی فاسٹ بالرز کا تجربہ بڑھے گا۔ پرامید ہوں کہ ہمارے فاسٹ بالرز اچھا پرفارم کریں گے۔

Advertisement

اظہر علی کا کہنا تھا کہ  جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہارنا کھلاڑیوں کے لیے مشکل تھا،جس طرح کھلاڑیوں نے کم بیک کیا بہت بہتر ہے۔کوشش کریں گے کہ تیسرے ٹیسٹ کے نتائج ہمارے حق میں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  کھلاڑیوں کے حوصلے مضبوط ہیں کہ مشکل وقت میں کرکٹ کھیل رہے ہیں۔مجھ سمیت تمام کرکٹرز یہاں بہت خوش ہیں۔

قومی کپتان نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ ہی مشکل ہوتی ہیں، کنڈیشنز کے باعث بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔جو بیٹسمین سیٹ ہوجائے وہ اسکور کررہا ہے۔ ہم نے دونوں ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر