تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردارادا کرنے والی تُرک اداکارہ اسراء بلجیک نے پاکستانی بریانی کو اپنی نمبر ون ڈش قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر اسراء کی ایک ویڈیو زیرگردش ہےجس میں وہ پاکستانی مختلف ڈشز چکھ رہی ہیں اوراپنا ردعمل دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ سب سے پہلے اسراء کو کھانے کیلئےپلاؤدیاجاتا ہے، جسےچکھنے کے بعد وہ اس کی تعریف تو کرتی ہیں لیکن ساتھ ہی مرچوں کی زیادتی کا شکوہ بھی کرتی ہیں۔
پلاؤ کے بعد اداکارہ کو چکن کڑاہی کھانے کیلئے دی گئی، اس کا پہلا نوالہ لیتے ہی اسراء کے کانوں سے دھواں نکلنے لگ گیا انہوں نے کہا اس میں بہت مرچی ہے میں رونے والی ہوں۔
اس ویڈیو میں اداکارہ کو گول گپے اور دال چاول بھی پیش کئے گئے،۔
اس کے بعد انہیں کھانے کیلئے دال چاول پیش کیے گئے، انہوں نے کافی کوششوں کے بعد دال چاول کو بالکل ٹھیک تلفظ کے ساتھ بولا او ر خود بھی اپنی تعریف کی، دال چاول کا پہلا نوالہ لے کر انہوں نے کہا یہ ٹھیک ہے، اسے کھاکر میں خوش ہوں مگر اس میں بھی مرچیں ہیں۔
میٹھے میں جلیبی پیش کئے جانے کے بعد اسراء کو پاکستان کی مشہور و معروف ڈش بریانی پیش کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ ’میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ بریانی چیز ہی ایسی ہے۔
برایانی کھانے کے بعد اداکارہ نے کہا کہ ’اب پتہ چلا کیوں یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے، یہ تو بہت مزیدار ہے، مجھے بہت پسند آئی ہے، میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے، بالکل یہ میری نمبر 1 ڈش ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
