سونامی کے شکار ملک ٹونگا کی عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل
بحر الکاہل میں چند روز قبل سونامی کا سامنا کرنے والے ملک...
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم کے پاس این آر او دینے کا اختیار نہیں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج میڈیا ٹاک کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے ریلو کٹے صبح شام ڈھول بجا رہے ہیں اور این آر او، این آر او، نواز شریف، نواز شریف کا راگ الاپتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے سوال کیا ہے کہ موجودہ حکومت سے کس نے این آر او مانگا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ آپ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں، آپ این آر او نہیں دے سکتے ہیں اور نہ ہی آپ کی اوقات ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ حکومت کے تمام لوگ عوام سے جھوٹ بولے جا رہے ہیں اور ملک کے اندر دھرنوں کی بنیاد رکھنے والے وزیراعظم کس بنیاد پر این آر او مانگنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
دو دن سے مسلسل وزیراعظم عمران خان سمیت کرائے کے ترجمان اور ریلو کٹوں کو کوئی پرواہ نہیں کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں کیونکہ آج 2 سالوں میں ریکارڈ قرضے لینے والے این آر او این آر او کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو سال سے پی آئی ڈی میں کاغذات لہرائے جاتے ہیں مگر سپریم کورٹ میں دھیلے کی کرپشن نہ ثابت کرکے درخواست نیب واپس لے لیتا ہے اور دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے تین سال کے پراجیکٹس پر یہ تختیاں لگائی جارہی ہیں مگر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ان نالائقوں کو ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی کے ڈرافٹ کے متعلق کوئی علم نہیں تھا، ترک صدر کی پاکستان آمد پر مشترکہ اجلاس سے اس پارٹی نے بائیکاٹ کیا تھا، چین کے صدر کی آمد سے قبل یہاں ڈی چوک میں عمران خان نے دھرنا دیا ہوا تھا اور آج ایف اے ٹی ایف کو سیاست کی نذر یہی حکومت کررہی ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News