Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایوان فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Now Reading:

ایوان فیلڈ ریفرنس: نواز شریف، مریم نواز کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی اپیل یکم ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی۔ جس کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل پر سماعت کے لیے ہائی کورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر ضمانت پر ہیں جنہیں احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو قید و جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جسے بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 19 ستمبر کو معطل کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

گزشتہ روز العزیزیہ ریفرنس میں بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت بھی یکم ستمبر کو ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں ضمانت ملی تھی۔ عدالت نے نوازشریف کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر